گوادر میں ہجوم کو سکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی شہید، افسر سمیت 16 اہلکار زخمی

گوادر میں ہجوم کو سکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی شہید، افسر سمیت 16 اہلکار زخمی

راولپنڈی: گوادر میں ایک پرتشدد ہجوم نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی شبیر بلوچ شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نام نہاد بلوچ راجی مچی کے نام پر اس ہجوم نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس سے سپاہی شبیر بلوچ کی شہادت ہوئی اور ایک افسر سمیت 16 اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین نے سوشل میڈیا پر ہمدردی حاصل کرنے کے لیے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کیا اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا پھیلایا۔ سکیورٹی فورسز نے پرتشدد ہجوم کی اشتعال انگیزی کا انتہائی صبر و تحمل سے سامنا کیا۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ایسی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور امن برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

آئی ایس پی آر نے یقین دلایا کہ قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago