رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد اضافہ

رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد اضافہ

اسلام آباد :ایس آئی ایف سی کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت رواں مالی سال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 17 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بڑی تعداد میں پاکستان کی طرف اپنا رخ کررہے ہیں جس سے کاروبار کا ماحول سازگار ہورہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری 1.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ سرمایہ کاری 1.62 بلین ڈالر تھی۔
جون 2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 169 ملین ڈالر رہی، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 122 ملین ڈالر تھی۔
چین پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ کار اور تجارتی شراکت دار رہا ہے، جس کی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال میں 568 ملین ڈالر تک رہی۔ ہانگ کانگ دوسرے نمبر پر رہا، جس نے 359 ملین ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی، جبکہ گزشتہ سال یہ سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر تھی۔
دیگر اہم ممالک میں برطانیہ سے 268 ملین ڈالر، امریکا سے 137 ملین ڈالر، اور سنگاپور سے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔
پاور سیکٹر نے سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا، جس نے مالی سال 2024 میں 800 ملین ڈالر حاصل کیے۔ تیل اور گیس کی تلاش میں غیر ملکی سرمایہ کاری 304 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال 137 ملین ڈالر تھی۔
ایس آئی ایف سی کے کاروبار دوست اقدامات نے پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک بہتر اور پرکشش مارکیٹ کے طور پر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

3 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

4 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

7 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

7 گھنٹے ago