قاضی فائز عیسیٰ کے قتل کے فتوے جاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
وفاقی وزیر احسن اقبال اور خواجہ آصف نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ چیف جسٹس پاکستان کے خلاف جاری کیے گئے قتل کے فتوے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتوے ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئینی سرحدوں کو پامال کرنے کی کوشش ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مذہب کے نام پر تشدد اور خون خرابے کو ہوا دینے والے عناصر کے خلاف ریاست کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی اس معاملے میں اپنے فیصلے کی وضاحت کر چکی ہے اور اب کوئی بھی پروپیگنڈا قابل قبول نہیں ہوگا۔
دفاعی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ سوشل میڈیا پر عوام کو اکسانے والی پوسٹوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ماضی میں بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ عدلیہ کی آواز کو دبانے کی کوششیں ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ عمل پاکستان کے آئین اور دین کے خلاف ہے۔ انہوں نے جید علماء سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور لوگوں کی صحیح رہنمائی کریں تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہے اور غیر آئینی اور غیر اسلامی اقدامات کے خلاف مؤثر ایکشن لیا جا سکے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…