منصورہ کے باہر پولیس کی جماعت اسلامی کی خواتین سے بدسلوکی
لاہور:لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کے باہر پولیس نے خواتین کے ایک قافلے کو گھیر لیا، جس پر خواتین نے ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا۔
پولیس نے جماعت اسلامی کی خواتین کو راولپنڈی جانے سے روک دیا اور انہیں بسوں سے زبردستی اتار کر بسیں تھانہ چوہنگ لے جا کر بند کر دیں۔
خواتین کے قافلے کو روکے جانے کے بعد ملتان روڈ لاہور پر دھرنا دیا گیا۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماؤں نے اس اقدام کو ان کے جمہوری حق کی خلاف ورزی قرار دیا۔
امیر جماعت اسلامی حلقہ غربی لاہور، عبد العزیز عابد نے پنجاب حکومت پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا اور کہا کہ پنجاب حکومت پولیس اسٹیٹ بن چکی ہے۔
لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…