Categories: پاکستان

دہشت گرد نورولی محسود ،احمد حسین عرف غٹ حاجی کیخلاف کارروائی شروع

دہشت گرد نورولی محسود ،احمد حسین عرف غٹ حاجی کیخلاف کارروائی شروع

اسلام آباد: حکومت نے خارجی دہشت گرد نورولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک فون کال کے فورینزک ٹیسٹ میں اس کال کی تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ کال واقعی نورولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے۔یہ فون کال حالیہ دنوں میں سامنے آئی تھی جس میں دونوں
دہشت گرد سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس کال کی بنیاد پر نورولی محسود کی ہدایت پر میرعلی میں ایک گرلز اسکول کو آئی ای ڈی کے ذریعے تباہ کر دیا گیا، جبکہ ٹانک میں ایک ضعیف ٹیچر کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فورینزک ٹیسٹ کے
ذریعے کال کی تصدیق کر لی ہے اور اب دونوں دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ فون کال میں نورولی محسود نے بتایا کہ امن و امان کی صورت حال بگاڑنے کے لیے دو طریقے ہیں: سرکاری اسکول یا اسپتال کو دھماکے سے اڑانا اور یہ پیغام دینا کہ اگر سکیورٹی فورسز ہمارے گھر مسمار کر رہی ہیں تو ہم بھی ان کی املاک کو تباہ کریں گے۔نورولی محسود
نے اس بات کی ہدایت بھی کی تھی کہ اس تمام کارروائی کا علم کسی کو نہ ہو کہ اس کی ذمہ داری اس نے لی ہے اور یہ پیغام کسی کے علم میں نہ آئے کہ ٹی ٹی پی کے سربراہ اس کارروائی کا حصہ نہیں ہیں تاکہ مقامی لوگوں میں ٹی ٹی پی کے خلاف نفرت نہ بڑھے۔ فون کال میں احمد حسین عرف غٹ حاجی نے مقامی دہشت گرد ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دی کہ پولیس
فوج اور ایف سی کے بڑے عہدے داروں کے گھروں کو دھماکے سے اڑایا جائے اور اسکولوں کو یا تو بند کر دیا جائے یا دھماکے سے اڑا دیا جائے۔یہ واقعہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کی عکاسی کرتا ہے اور حکومت کی جانب سے ان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

web

Recent Posts

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے کراچی: حضرت محمد…

17 منٹ ago

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

6 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

7 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

7 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

8 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

10 گھنٹے ago