عوام سے کوہالہ مظفر آباد روڈ پر سفر سے گریز کی درخواست

عوام سے کوہالہ مظفر آباد روڈ پر سفر سے گریز کی درخواست

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کوہالہ-مظفر آباد روڈ (ایس ٹو) پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ این ایچ اے کے ترجمان کے مطابق، ڈولئی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک بند ہو گئی تھی۔
این ایچ اے کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک مسافر بس پھنس گئی تھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ این ایچ اے اور متعلقہ ایمرجنسی ادارے بس کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر کے تحت سڑک کو چند گھنٹوں میں ہلکی ٹریفک کے لیے کھول جائے گا۔
عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ کوہالہ-مظفر آباد شاہراہ پر سفر سے فی الحال گریز کریں۔ سڑک کی بحالی اور ٹریفک کے لیے کھلنے کے بعد عوام کو میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

11 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

14 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

14 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

15 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

15 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

18 گھنٹے ago