کراچی میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ جاری
کراچی:محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کراچی میں پیر اور منگل کو موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
28 جولائی کی رات طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔
کراچی ڈویژن میں 29 اور 30 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں 28 جولائی کی شام سے 30 جولائی تک بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔