نئے انتخابات کی مخالفت، فارم 45 کی بنیاد پر تحقیقات کا مطالبہ: حافظ نعیم
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی، حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے والا کوئی ملکی وفادار نہیں ہوسکتا بلکہ کسی اور کا ایجنٹ ہوسکتا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ موجودہ حالات میں فارم 47 والوں کو مسلط کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے بجلی کے بلوں کی زیادتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے بھائی بھائی کو قتل کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
انہوں نے فارم 45 کی موجودگی میں نئے انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جسے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، اُسے حکومت دی جائے اور فارم 47 کے ذریعے مسلط کیے گئے افراد کو ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کچھ جماعتیں نئے انتخابات کا مطالبہ اس لیے کررہی ہیں کہ انہیں حصہ نہیں ملا، لیکن اس طرح کے مطالبات ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ مخصوص طبقے کو مفت پیٹرول، بجلی، گھر اور گیس کی فراہمی بند کی جائے اور عوام پر بوجھ کم کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بیوروکریٹس، فوج اور ججز کی مراعات ختم نہیں کی جاتیں اور آئی پی پیز کے غیر ضروری معاہدے منسوخ نہیں کیے جاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر ٹیکس لیتی ہے تو ہر بچے کو معیاری تعلیم بھی فراہم کرے۔ جماعت اسلامی کے امیر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک ماہ تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…