اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اہم علاقوں کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، اہم علاقوں کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کے پیش نظر، حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک، مری روڈ، اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر کنٹینرز نصب کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو نقل و حرکت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر مہنگی بجلی کے معاہدوں اور اووربلنگ کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس دھرنے میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنا پر امن ہوگا اور حکومت کو دھرنے میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حالات خراب ہوئے تو حکومت ذمہ دار ہوگی، کیونکہ لوگ اپنے گھر کی چیزیں بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں اور عوام آئی پی پیز سے نجات چاہتے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے دھرنے کی تیاریوں کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے نادرا چوک، سرینا چوک، اور ایکسپریس چوک پر کنٹینرز لگا دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ پولیس نے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے گھر پر چھاپہ مارا، لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ان کے ڈرائیور شوکت محمود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے لاہور میں امیر لاہور ضیاء الدین انصاری اور دیگر ذمہ داران کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔
جماعت اسلامی کے سینئر رہنما امیر العظیم نے پولیس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور اور دیگر اضلاع میں پولیس گردی جاری ہے، جو قابلِ مذمت ہے۔

web

Recent Posts

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

5 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

6 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

6 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

9 گھنٹے ago

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر…

10 گھنٹے ago