اڈیالہ جیل کے قیدی کو پہلے جیسی سہولتیں میسر ہیں نہ فنانسر: عظمیٰ بخاری
لاہور:پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کا مقصد دھرنوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا ہے، جسے پنجاب حکومت ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ بخاری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور احتجاج یا دھرنوں کے نام پر شہریوں کی زندگیوں کو مشکل بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف، جو 2014 سے سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے، کو اب مزید سہولتیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "اب اڈیالہ جیل کے قیدی کو پہلے جیسی سہولتیں دستیاب نہیں اور نہ ہی دھرنوں کے فنانسر مل رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ ہمیشہ سڑکوں اور چوک چوراہوں پر انتشار پھیلانے کی رہی ہے، اور پارٹی کا ایجنڈا پاکستان میں افراتفری اور ہیجان پیدا کرنا ہے۔ بخاری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ "تحریک انصاف کو اڑھائی گھنٹے کی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، جبکہ 3 سے 7 گھنٹے کی ہڑتال بہتر ہوتی ہے۔”
خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ "خیبرپختونخوا میں حالیہ افسوسناک واقعات کے بعد قوم کے بہت سارے سوالات باقی ہیں۔” انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ اگلے پانچ سال تک دھرنوں اور احتجاج پر ہی خرچ ہوگا، جبکہ پنجاب میں مریم نواز عوام کو سستی روٹی، سستا آٹا اور مفت ادویات فراہم کر رہی ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…