امریکی سفیر کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی درخواست قانونی تقاضوں کے تحت دیکھی جائے گی، دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سے امریکی سفیر کی ملاقات کی ممکنہ درخواست کو قانون کے تحت دیکھیں گے۔ترجمان دفترخارجہ زہراممتازبلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ
میں کہا کہ افغان سرحد پر ون ڈاکیومنٹ رجیم پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا کسی کوبھی غیر ملکی بغیر دستاویزات پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکی سفیر کی جانب سے عمران خان سے ملاقات پر کسی بھی ممکنہ درخواست کو پاکستانی آئین و قوانین کے تناظر میں دیکھیں گے
انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کا مؤقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونےوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی ہےآئندہ دنوں میں غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے کی تیاری کی جارہی ہے، فلسطینیوں کے
محاصرے کے باعث خوراک و امداد کی ترسیل میں کئی کاوٹیں ہیںان کا کہنا تھا کہ فرینکفرٹ، جرمنی میں ہونے والے پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر جرمن حکومت نے معذرت کرتے ہوئے مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ہمارا قونصل خانہ جرمن انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ داروں کی گرفتاری میں تعاون کر رہا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی…
سعودی عرب میں جڑی ہوئی بچیوں کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔میڈیا رپورٹس…
ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے۔ڈی پی او اٹک نے حال…
پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔پی ٹی آئی کے متعدد رہنما قافلوں کی صورت میں…
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…