پٹرول کی قیمت آئل کمپنیاں طے کریں گی،حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیئے

پٹرول کی قیمت آئل کمپنیاں طے کریں گی،حکومت نے ہاتھ کھڑے کردیئے

قیمتیں بڑھانے پر حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن قیمتیں کم ہونے پر حکومت کو عوامی ستائش نہیں ملتی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اس معاملے پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانے پر حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن قیمتیں کم ہونے پر حکومت کو عوامی ستائش نہیں ملتی۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وارقیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پٹرولیم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔پٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی تھی اور کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائزمنافع خوری کاخدشہ ظاہرکیا تھا۔

web

Recent Posts

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

57 منٹ ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

1 گھنٹہ ago

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار لاہور: حکومت ہزاروں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اور…

1 گھنٹہ ago

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

1 گھنٹہ ago

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟ عالمی شہرت یافتہ تقابلِ ادیان…

1 گھنٹہ ago

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، سپریم کورٹ کو بچانا ہوگا: عمران خان

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، سپریم کورٹ کو بچانا ہوگا: عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم…

1 گھنٹہ ago