رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر سے رابطے تھے: عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔
عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ رؤف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں اور وہاں ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات باہر جارہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت بھی مکمل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ماضی میں میاں نواز شریف کے بھی غیر ملکیوں سے رابطے رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر پابندی کو بے اصولی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو اگلی باری مسلم لیگ ن اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے اور ملک میں سیاسی درجہ حرارت بلند ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…