ملک بھر میں کنواروں کی تعداد میں اضافہ

ملک بھر میں کنواروں کی تعداد میں اضافہ
شادی ایک ایسا عمل ہے جو معاشرے میں توازن قائم کرتا ہے ۔ دنیا بھر میں میاں بیوی کے رشتے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ قدرت نے انسان میں اگر خواہشات رکھی ہیں تو ان کو جائز طریقے سے پورے کے ذرائع بھی مہیا کئے ہیں۔ اگر انسان اپنے خواہشات کی تکمیل کے لئے ناجائز ذرائع کا استعمال کرتا ہے تو معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔
پاکستان میں کنواروں کی بڑھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے جس میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ مہنگائی نے جہاں زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے وہیں شادی کی شہنائی بھی خاموش کروا دی ہے۔ حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اس وقت غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کنواروں کی سب سے زیادہ تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ ۔ سندھ میں 95 لاکھ 86 ہزار، خیبرپختونخوا میں 66 لاکھ 72 ہزار ، بلوچستان میں 21 لاکھ 81 ہزار اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 86 ہزار ہے۔2017 کے دوران ملک بھر میں کنوروں کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ تھی۔
یہ ڈیٹا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ گزشتہ چھ سالوں میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین اس اضافے کو سماجی اور اقتصادی عوامل کے ساتھ جوڑ رہے ہیں، جن میں مہنگائی، روزگار کے مواقع کی کمی، اور معاشرتی توقعات شامل ہیں۔
اسے بھی پڑھیں لاہور :کم عمر کی بچی کی غیرملکی سے جبری شادی رکوا دی گئی

غیر شادی شدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد ملک کی آبادیاتی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ اس تبدیلی کا معاشرتی اور اقتصادی حالات پر کیا اثر پڑے گا۔ حکومت اور ماہرین کو اس رجحان کا بغور جائزہ لے کر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی تاکہ معاشرتی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
ان لڑکوں کی بر وقت شادی نہ ہونے کی وجوہات
1۔ آج کی لڑکیاں زیادہ پڑھی لکھی ہیں اور کم تعلیم یافتہ لڑکوں سے شادی کرنے پر رضا مند نہیں ہوتی
2۔لڑکیوں کی جابس بھی ان کی شادی میں بڑی رکاوٹ ہے، اکثر لڑکیاں گھر کا سارا نظام چلارہی ہوتی ہے اسی لئے والدین بیٹی کی شادی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں۔
3۔شادیوں کی تاخیر میں جہیز جیسی لعنت بھی ایک بڑی وجہ ہے
4۔ بڑھتی عمر کا فوبیہ بھی شادی جیسے مقدس رشتے کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ لوگ 30 سال سے زیادہ عمر کی لڑکی کو بوڑھا تصور کرتے ہیں اور ایسی لڑکی کا رشتہ لینے سے گھبراتے ہیں۔
5۔ ہمارے معاشرے میں لڑکیاں اپنی شادی کا فیصلہ خود نہیں کر سکتی جس کے باعث اکثر شادی لیٹ ہو جاتی ہے۔
6۔ کمائو لڑکیوں نخرے باز ہو جاتی ہیں اور وہ کسی لڑکے کے اپنے قابل نہیں سمجھتیں اور اکثر رشتوں سے انکار کر دیتی ہیں۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago