سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کی منظوری
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس اضافے کی منظوری دی ہے، جو یکم جولائی 2024ء سے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے تحت عمل میں آئے گا۔
گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔ پہلے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مرکز اور دیگر صوبوں میں ہم آہنگی کیلئے اس اضافے کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ فنانس بل 2024ء میں صوبائی اسمبلی سے ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔
اسی طرح، خیبر پختونخوا حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 15 فیصد اضافے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ بجٹ میں اس مد میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جو اب بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق، یہی اضافہ فیملی پنشن میں بھی کیا گیا ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…