زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈکوارٹر ہے مجرم نے اعتراف کر لیا۔مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ نو مئی کے واقعے کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کرلیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کو انتشاری ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کا مقصد ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈکوارٹر بن چکا ہے، جہاں پیٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ چار ماہ کے دوران، جس میں ایک اہم شخصیت کی ٹانگ پر پلستر باندھا ہوا تھا، نو مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ان کے بقول، یہ احتجاج نہیں بلکہ 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے، ائیرفورس کے طیاروں کو آگ لگانا، کور کمانڈر ہاؤسز جلانا، اور شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی تھی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، اور سائفر لہرانے کی سازشیں اس بڑی سازش کا حصہ تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون کے تحت اس انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سازشی گروہ نے پاکستان کے دوست ممالک کو دور کیا، چین اور سی پیک پر بے بنیاد الزامات لگائے، اور 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کیے اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے دھوئے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…