رجسٹرڈ تاجروں کو ماہانہ 100 سے 1000 روپے تک ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے "تاجر دوست اسکیم” متعارف کروا دی ہے۔ اس اسکیم کا دائرہ 6 شہروں سے بڑھا کر 42 شہروں تک کر دیا گیا ہے۔
اسکیم میں شامل شہروں میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، قصور، خوشاب، لاہور، شیخوپورہ، پشاور،راولپنڈی، سکھر، کوئٹہ، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میرپور خاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے رولز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔
اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ تاجروں کو ماہانہ 100 سے 1000 روپے تک ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا، جو دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ہوگا۔ دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔ اسکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، اور امپورٹر کم ریٹیلرز پر ہوگا۔
تاجر اور دکاندار "ٹیکس آسان” نامی موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ اگر وہ رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن نہ کروائیں تو ایف بی آر خود انہیں نیشنل بزنس رجسٹری میں شامل کر لے گا۔
ابتدائی طور پر، اس اسکیم کا آغاز پاکستان کے چھ بڑے شہروں، یعنی کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، اور کوئٹہ سے ہو رہا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق، ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اس اقدام کے تحت ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی سے شروع ہو چکی ہے اور کم از کم ایڈوانس ٹیکس سالانہ 1200 روپے ہوگا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…