"پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: کے ایس ای-100 انڈیکس 917 پوائنٹس بڑھ گیا”
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 917 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ PSX کی ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9:55 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 917 پوائنٹس یا 1.17 فیصد بڑھ کر 79,456 پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1,578 پوائنٹس کی کمی کے بعد یہ انڈیکس 79,000 کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تھا۔ 19 جولائی کو بھی شدید مندی دیکھی گئی تھی، جب ایک موقع پر انڈیکس 1,900 پوائنٹس سے زیادہ کم ہوا تھا، مگر آخر کار 1,721 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80,117 پر بند ہوا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی بے یقینی کی وجہ سے مارکیٹ میں کمی آئی تھی۔
13 جولائی کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ 15 جولائی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1,211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81,000 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ای ایف جی ہرمیس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو رضا جعفری نے کہا کہ مارکیٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر مثبت ردعمل دیکھا جا رہا ہے، جو کہ اقتصادی استحکام اور اصلاحات میں معاونت کرے گا۔
سو انڈیکس چھ سو اسی پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی دفع 80,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کراس کر گیا تھا۔ اس سے قبل، 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد پہلی بار 77,000 کی سطح عبور کر گیا تھا۔
24 مئی کو کے ایس ای-100 انڈیکس 76,000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا، جبکہ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 75,096 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل، اسٹاک ایکسچینج نے 74,000 پوائنٹس کی حد عبور کی تھی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…