سوڈان: خواتین بھوک مٹانے کیلئے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات پر مجبور

سوڈان: خواتین بھوک مٹانے کیلئے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات پر مجبور

خرطوم: خانہ جنگی سے متاثرہ ملک سوڈان کے حوالے سے برطانوی اخبار دی گارڈین میں ایسی رپورٹ شائع ہوئی ہے جسے پڑھ کر انسان کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور انسان کے انسان ہونے پر شرم محسوس ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اپنے خاندان والوں کی کفالت کرنے کے لئے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ حقائق سوڈان کے شہر اومدرمان سے بھاگ کر آنے والی درجنوں خواتین نے صحافی کو بتائے ہیں۔ دی گارڈین سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ میرے والدین بوڑھے اور بیمار ہیں، ان کے لئے کھانا لانے کیلئے ہمارے پاس ایک ہی واحد راستہ بچا ہے کہ اپنے جسم کو فوجیوں کے حوالے کر دیا جائے ، یہ حقائق بتاتے ہوئے خاتون کی آنکھیں میں آنسو آگئے اس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جوان بیٹی کو کھانے کی تلاش میں باہر نہیں جانے دیا میں خود فوجیوں کے پاس کھانا لینے گئی۔
تقریباً ایک سال سے زائد عرصے سے درجنوں خواتین کو اپنے گھر والوں کی کفالت کرنے کے لئے فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ خواتین نے مزید بتایا کہ خوراک یا امدادی سامان کے حصول کیلئے ہمارا پاس ایک ہی طریقہ بچتا ہے اور وہ واحد طریقہ فوجیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا ہے ۔اور خاتون نے صحافی کو بتایا کہ ہمیں اپنے تباہ حال گھروں میں واپسی کے لئے بھی فوجیوں سے جنسی تعلقات قائم کرنا پڑتے ہیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں ہمیں اپنے ہی تباہ شدہ گھروں میں جانے نہیں دیا جاتا۔
ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اسے جنسی تعلقات قائم کرنے کے بعد خالی گھروں سے کھانے پینے کا سامان اور پرفیوم لے جانے کی اجازت دی گئی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ صرف بچوں کو کھانا کھلانے یہ لئے یہ سب کچھ کرنے پر مجبور ہوئی۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے خود دیکھا ہے کہ فوجی عورتوں کو خالی گھروں میں لاتے ہیں جہاں خواتین کو لائن میں کھڑا کیا جاتا ہے اور ہر فوجی اپنے لئے ایک خاتون کو پسند کرتا ہے۔
21 سالہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے گھر سے ضروری سامان اور کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لئے فوجی سپاہیوں سے جنسی تعلقات قائم کئے اور جب میں نے دوبارہ ایسا کرنے سے انکار کیا تو سپاہیوں نے میری دونوں ٹانگیں جلا دیں۔
ایک فوجی نے گارڈین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن میں اس سارے عمل میں ملوث نہیں ہوں۔ اس شہر میں جتنے گناہ ہورہے ہیں اس کی معافی نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ اقتدار کی اس جنگ میں مرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔ نقل مکانی کے بدترین بحران کے باعث گیارہ ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور ملک قحط کے دہانے پر کھڑا ہے۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

10 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

13 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

14 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

14 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

15 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

17 گھنٹے ago