ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب کاآغاز

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب کاآغاز

ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد پاکستان کی معیشت میں نمایاں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جہاں دوسرے شعبے تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں وہیں آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے اور موجودہ سال آئی ٹی برآمدات کے 3.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالر تک رہیں،حکومت نے آئندہ پانچ برس میں آئی ٹی پر مبنی برآمدات کو 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ آئی ٹی کے شعبے میں برآمداتی صلاحیتوں کے پیشِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے رواں مالی سال میں 79 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 79 ارب روپے کی مختص کردہ رقم میں سے 19 ارب روپے سے کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بنایا جائے گاجبکہ 22 ارب روپے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے لیے مختص ہیں۔

چیئرمین پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر ہم ڈیجیٹل اکانومی کی صلاحيتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ہمیں ہنر مند افرادی قوت بڑھانے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

2 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

2 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

3 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

3 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

5 دن ago