ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب کاآغاز
ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد پاکستان کی معیشت میں نمایاں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جہاں دوسرے شعبے تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں وہیں آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے اور موجودہ سال آئی ٹی برآمدات کے 3.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 2.6 ارب ڈالر تک رہیں،حکومت نے آئندہ پانچ برس میں آئی ٹی پر مبنی برآمدات کو 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ آئی ٹی کے شعبے میں برآمداتی صلاحیتوں کے پیشِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے رواں مالی سال میں 79 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ 79 ارب روپے کی مختص کردہ رقم میں سے 19 ارب روپے سے کراچی اور اسلام آباد میں آئی ٹی پارک بنایا جائے گاجبکہ 22 ارب روپے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے لیے مختص ہیں۔
چیئرمین پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر ہم ڈیجیٹل اکانومی کی صلاحيتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ہمیں ہنر مند افرادی قوت بڑھانے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔