نان ٹیکس ریونیومیں کمی،نئے بجٹ اہداف میں تبدیلیاں،حکومت نے آئی ایف ایف کوآگاہ کردیا

نان ٹیکس ریونیومیں کمی،نئے بجٹ اہداف میں تبدیلیاں،حکومت نے آئی ایف ایف کوآگاہ کردیا

اسلام آباد:نان ٹیکس ریونیومیں ہونےوالی کمی کے باعث بجٹ میں اہم تبدیلیوں کے حوالے سے حکومت نے آئی ایم ایف کوآگاہ کردیاہے،حکومت نے نئے بجٹ اہداف مکمل کرنے کیلئے اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

نان ٹیکس ریونیومیں ہونےوالی کمی کی وجہ سے حکومت کواپنے اہداف میں ردوبدل کرناپڑرہاہے اس حوالے سے حکومت نے آئی ایم ایف کوبھی آگاہ کردیاہے مالی سال کے بجٹ خسارے میں 1258ارب روپے اضافے کاخدشہ ظاہرکیاجارہے۔اعدادوشمارکے مطابق خسارے کاہدف8500ارب روپے بڑھ کر9ہزار758ارب روپے تک پہنچ گیاہے۔

اور1217 ارب صوبائی سرپلس کی صورت میں خسارہ 8541 ارب تک آنے کاامکان ہے۔بڑھنے والے خسارے کوپوراکرنے کیلئے مقامی وبیرونی قرضے لینے پڑیں گےحکومتی آمدن بھی کم ہوگئی ہے پہلے حکومتی آمدن10ہزار377ارب روپے تھی جواب کم ہوکر9119ارب رہنے کاتخمینہ لگایاجارہاہے نان ٹیکس ریونیو کا ہدف بھی 4845 ارب سے گھٹاکر3587 ارب کر دیا گیاہے۔

اسٹیٹ بینک کا منافع 2500 ارب کے بجائے 1258 ارب تک محدود رہے گا۔وزارت خزانہ نے کہاہے کہ مقامی اور بین الاقوامی قرضے کے ذریعے اس خسارے کو مکمل کیا جائے گا، اور حکومتی آمدن کی تخمینہ 9119 ارب روپے رہے گی جو کہ 10 ہزار 377 ارب روپے سے کم ہے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago