چیف منسٹرسولرپینل سکیم،ایک لاکھ سے زائدصارفین کوقرعہ اندازی کیلئے ذریعے سولرپینل دینے کافیصلہ
اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب اورمسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمدنوازشریف کی زیرصدارت ہونےوالے اجلاس میں چیف منسٹرسولرپینل فنانسنگ سکیم کےحوالے مختلف امورکابھی جائزہ لیا جبکہ میاں محمدنوازشریف اجلاس میں کہاکہ غریب لوگوں کیلئے بجلی کابل اداکرناان کیلئے مصیبت بن چکاہے بجلی کےبلوں کااب ایک مسئلہ بن چکاہے بجلی کے بل اداکرنے کیلئے اب کسی میں بھی سکت نہیں ہے۔
بجلی کے بلوں کامسئلہ اب صرف غریب کیلئے ہی نہیں بلکہ ہرکسی کیلئے یہ ایک مصیب بن چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سول پینل فنانسنگ سکیم کوآسان سے آسان تربنانے کاحکم دیتے ہوئے سکیم کے اجراء کیلئے بھی کارروائی جلدمکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سیکرٹری انرجی نعیم رؤف نے چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پائلٹ پراجیکٹ مختلف مقامات پرچیف منسٹرسولرپینل فنانسنگ سکیم کاٹیسٹ رن شروع کیاجائے اوراجلاس میں کہناتھاکہ لوڈشیڈنگ کے ستائے افرادکیلئے حکومت پہلے فیزمیں 1لاکھ سے زائدصارفین کوقرعہ اندازی کیلئے سولرپینل کی فراہمی یقینی بنائے۔
اجلاس میں سولر سسٹم کی آن لائن مانیٹرنگ اور ٹیسٹ رن کی کامیابی کا جائزہ لے کر 14 اگست سے سولر سکیم لانچ کرنے کافیصلہ کیاگیاہےسکیم کے پینل مارکیٹ میں فروخت ہونے سے بچانے کیلئے سولر پینل اور سسٹم پر بار کوڈ اور کیو آر کوڈ درج کیاجائیگا تاکہ اسے مارکیٹ میں سیل ہونے سے بچایاجائےاورفیصلہ کیاگیاکہ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹری بیوشن کمپنی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونےوالے صارفین کے کوائف کی تصدیق کریں گے ۔اجلاس میں مزیدفیصلہ کیاگیاکہ بجلی چوری،ایک سے زائدمیٹر،خراب یاٹیمپرمیٹراوربل ادائیگی نہ کرنےوالے صارفین سولرسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…