عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی: مفتی تقی عثمانی

عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی: مفتی تقی عثمانی

کراچی: معروف اسلامی اسکالر اور شیخ الحدیث مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کی باتیں ہوتی ہیں، اگر عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گی۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ ہم نے زندگی کے ہر شعبے میں مغرب کو آئیڈیل بنا لیا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار وسائل عطا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج تک جھیل سیف الملوک کے راستے کو پکا نہیں کر سکے، اور انگریزوں کے زمانے کی ریلوے لائن کے بعد کوئی نئی لائن نہیں ڈالی گئی۔

مفتی تقی عثمانی نے سوال اٹھایا کہ غلطی کہاں ہوئی اور مسئلے کی جڑ کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں اور اسی کے نتیجے میں آج ہمارا بچہ بچہ قرض دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے بغیر چلنے کی عادت ڈالنی ہوگی، اور اس نظام کو تبدیل کرنے کے لیے عوامی تحریک کی ضرورت ہے، کیونکہ دنیا میں انقلاب صرف حکومت کے ذریعے نہیں بلکہ عوام کے ذریعے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سیاسی اور اقتصادی بحرانوں کا شکار ہے، سیاسی اعتبار سے انتشار میں مبتلا ہیں اور اقتصادی طور پر بہت نیچے جا چکے ہیں۔ ان حالات میں ہر شخص مایوسی کا شکار ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تاجر برادری کسی بھی ملک کی شہ رگ ہوتی ہے، اور وہ سیاست کو صحیح راستے پر لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تھنک ٹینک طویل مدتی پالیسیوں پر غور کرتے ہیں، جبکہ ہم ہر الیکشن میں دھاندلی کے نعرے بلند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تاجر اور عوام فیصلہ کر لیں کہ امپورٹڈ چیزیں استعمال نہیں کرنی تو امپورٹڈ مصنوعات بند ہو جائیں گی۔ تاجر برادری کے باہمی اتحاد اور اتفاق سے ہی امپورٹڈ مصنوعات کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو بے شمار مسائل درپیش ہیں، زر مبادلہ کی کمی ہے مگر امپورٹ پر پابندی نہیں لگائی جا رہی کیونکہ آئی ایم ایف اس کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امپورٹڈ چیزیں منگوانے سے گریز کرنا چاہیے، خاص طور پر ان ممالک کی مصنوعات جو مسلمانوں کے خلاف جارحیت میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ ہم سیاسی نظام میں غلام ہیں اور آزاد نہیں ہیں۔ ایسی تحریک جو اس غلامی سے آزادی دلائے وہ سیاسی سطح پر کامیاب نہیں ہو رہی، لیکن اگر عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کو جمع ہو کر غلامی سے نکلنے کا راستہ نکالنا ہوگا۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago