معیشت کیلئے اچھی خبر،شہباز شریف کے دورۂ آذربائیجان کے مثبت نتائج آنا شروع

معیشت کیلئے اچھی خبر،شہباز شریف کے دورۂ آذربائیجان کے مثبت نتائج آنا شروع

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے نومبر میں آذربائیجان کے دورے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو 100 ملین ڈالر سے بڑھا کر 2 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

پاکستان اور آذربائیجان نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے 15 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان معاہدوں میں تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف، اور ثقافتی تبادلے کے پروگرام شامل ہیں۔

یہ معاہدے رواں برس نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ آذربائیجان کے دوران طے پائے۔ ان معاہدوں کی تکمیل میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے اہم کردار ادا کیا اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔ یہ معاہدے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران رسمی طور پر طے کیے جائیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھی دلچسپی پائی جاتی ہے، جو باہمی تجارت کو مزید مستحکم کرے گی۔ ان معاہدوں سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم پیش رفت ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔

یہ معاہدے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کے تحت تعاون کو فروغ دیں گے۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

10 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

13 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

14 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

14 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

15 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

17 گھنٹے ago