کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر، 24 گھنٹوں میں 19 لاشیں برآمد

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر، 24 گھنٹوں میں 19 لاشیں برآمد

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کی لہر جاری ہے جس کے دوران مختلف علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 19 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں سے 6 لاشیں لیاری سے ملی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں یا فٹ پاتھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 19 بتائی گئی ہے۔ گزشتہ روز آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری چاکیواڑہ بلوچ چوک، لیاری جہاں آباد لاشاری محلہ، سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی فروٹ گیٹ، پرانا گولیمار بے نظیر پارک اور کلفٹن بوٹ بیسن سے 6 افراد کی لاشیں ملیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بیشتر افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جو کہ شدید گرمی میں نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔ ان کی لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر کے سرد خانوں میں منتقل کی گئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 جولائی کو سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جناح اسپتال میں 3، سول اسپتال میں 22، سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 22 اور نیو کراچی اسپتال میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 جولائی کو ہیٹ اسٹروک سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے 54 سالہ فضل رحمٰن جہانگیر روڈ اور 50 سالہ رمیش کا تعلق رنچھوڑ لائن سے تھا۔

web

Recent Posts

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا گوگل کروم دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزرز میں سے…

15 گھنٹے ago

لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کو کرپشن پر سزا املاک ضبط، 20 سال قید

لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کو کرپشن پر سزا املاک ضبط، 20 سال قید سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف جاری…

19 گھنٹے ago

نیپرا نے بلیک آؤٹ کے بعد پاور پلانٹس کی ناکامی پر کارروائی کا آغاز کر دیا

نیپرا نے بلیک آؤٹ کے بعد پاور پلانٹس کی ناکامی پر کارروائی کا آغاز کر دیا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری…

20 گھنٹے ago

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت وقت کی اہم ضرورت

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت وقت کی اہم ضرورت پاکستان کے معاشی اور ترقیاتی سفر میں ہمیشہ سے…

1 دن ago

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے کراچی: حضرت محمد…

1 دن ago

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

2 دن ago