Categories: پاکستان

ایڈہاک ججز کی تقرری کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا، چیف جسٹس نہیں: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

ایڈہاک ججز کی تقرری کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا، چیف جسٹس نہیں: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی آئین کے تحت جائز ہے اور یہ تقرری چیف جسٹس نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن میں سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز، ایک ریٹائرڈ جج جسٹس منظور ملک، پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین، وزیر قانون، اور اٹارنی جنرل شامل ہیں۔

وزیر قانون نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد ایڈہاک ججز تعینات ہوں گے تاکہ عام لوگوں کے مقدمات کا جلد فیصلہ ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں 17 ججز کی تعداد پوری نہیں ہے اور اس تعداد کو پورا کرنے کے لیے چار نئے ججز کی تقرری ضروری ہے۔

وزیر قانون نے واضح کیا کہ اس وقت بینچ کے چار ججز غیر حاضر ہیں جن میں جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں جو علاج کی چھٹی پر تھیں مگر اب موجود ہیں۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایڈہاک ججز کی تقرری پر اعتراض کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعطیلات کے دوران چار ایڈہاک ججز کو تین سال کے لیے سپریم کورٹ میں لانے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے 19 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس نے چار ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے تھے جن میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل، اور جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود شامل ہیں۔ تاہم، جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے اور اپنے فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

web

Recent Posts

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

2 منٹ ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

1 گھنٹہ ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

1 گھنٹہ ago

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار لاہور: حکومت ہزاروں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اور…

1 گھنٹہ ago

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

1 گھنٹہ ago

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟ عالمی شہرت یافتہ تقابلِ ادیان…

1 گھنٹہ ago