شدیدگرمی کے باعث ملک بھر میں موسمیاتی ایمرجنسی کامطالبہ
کراچی: ملک بھرمیں بڑھنے والی شدیدگرمی اورحبس کے باعث شہریوں کاجینامحال ہوگیا اورملک بھرمیں بڑھتی ہوئی شدیدگرمی کی وجہ سے چیف میٹرولوجسٹ مطالبہ کیاہے کہ موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کردی جائے
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹرسردارسرفرازنے بڑھتی آبادی کے موسمیاتی تبدیلی کے عنوان پرہونے والے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درختوں کی کٹائی اوربڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ملک میں شدیدگرمی پڑرہی ہے اگرملک بھرمیں درخت لگائے جائیں توگرمی کی شدت کوکم کیاجاسکتاہےملک میں درخت نہ لگنااورانہیں کاٹنے کی وجہ سے گرمی اورحبس کی شدت بڑھ رہی ہےانہوں نے مزیدکہاکہ ڈیرھ سوسال میں ایک اعشاریہ 5ڈگری گرمی میں اضافہ ہواہے اورابھی اس میں مزیدبڑھنے کاخدشہ ہے اٹھارسو50سے موسمیاتی اعدادوشمارریکارڈ کئے جارہے ہیں
ہمیں اپنی زمین کوموسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی سے بچانے کیلئے فوری طورپراقدامات کرنے کی ضرورت ہے
چیف میٹرولوجسٹ
ڈاکٹرسردارسرفرازکامزیدکہناکہ بڑھتی آبادی موسمیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجہ بن رہی ہے
پاکستان کا2ہزارسے2019میں رسک کے حامل ممالک میں 8واں نمبرتھا اورچارسال کاریکارڈ چیک کیاجائے توپاکستان تیسری یاچوتھی پوزیشن پرآجائیگا جوکہ ملک کیلئے بہترنہیں ہے
تبدیل ہونےوالی موسمیاتی تبدیلیاں گرمی کی شدت بڑھانے کیساتھ ہیٹ ویوز،بارشیں اورسیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ بن رہی ہیں
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…