آئی ایم ایف کےنیاپروگرام سے پاکستان کی بہتری کے امکانات
اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کاکہناہے کہ نئے عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ پاکستان میں مشکل اصلاحات کومسلسل نافذکرنے کامضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں
موڈیزنے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آنے کے امکانات روشن ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی بڑھنے سے سماجی تنائوبڑھنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں
رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان کی بیرونی پوزیشن تاحال نازک موڑپرہےآئی ایم ایف ٹیکسوں میں اضافے اورنرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پرمزیددبائوبڑھاسکتی ہے،مشکل اصلاحات کومسلسل نافذکرنے کامضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونے کے باعث خطرات پیداکرسکتاہے۔
بیرونی مالیاتی ضروریات کیساتھ3سے5سال پالیسیوں میں مشکلات پیش آئیں گی اورکمزورگورننس اوراعلیٰ سماجی تنائو حکومتی اصلاحات کوآگے بڑھانے کی صلاحیت کومتاثرکرسکتاہے۔
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً اکیس ارب ڈالر ہیں مالی سال 2026-27کیلئے تقریباً 23 ارب ڈالر کی مالی ضروریات پیش آئیں گی پاکستان کے پاس 9اعشاریہ4ارب ڈالرکے زرمبادلہ ک ذخائرملک ضروریات سے بہت کم ہیں