عدالتی نظام 9 مئی کے ملزمان کو تحفظ دے رہا ہے: خواجہ آصف

عدالتی نظام 9 مئی کے ملزمان کو تحفظ دے رہا ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے عدالتوں کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا احترام کرائیں اور سیاستدانوں کو کمزور نہ سمجھیں۔

انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی ہمیشہ سیاستدانوں کے خلاف ہی ہوتی ہے، جبکہ عدالتیں 26 لاکھ کیسز کا فیصلہ نہیں کرتیں، تو کیا یہ توہین عدالت نہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 2018 کے الیکشن رزلٹ پر عدلیہ نے کیوں نوٹس نہیں لیا؟

انہوں نے کہا کہ ہمارا عدالتی نظام 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو تحفظ دے رہا ہے اور آئین سے ماورا فیصلے دینے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف نے تجویز دی کہ ان ججوں کا بھی احتساب کیا جائے جنہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزیر دفاع نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہاں کی حکومت آپریشن میں حصہ نہیں لے رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے، جس پر کہا جا رہا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی اب زرداری صاحب کے اشاروں پر چلنے لگ پڑے ہیں، جو پہلے ان کے مخالف تھے۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

11 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

14 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

14 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

14 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

15 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

17 گھنٹے ago