راولپنڈی میں سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے شیر افضل مروت کی عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا ہے۔
شیر افضل مروت کو راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے مقدمہ میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق، شیر افضل مروت یا ان کے وکلاء عدالت حاضر نہ ہوئے، جس کے بعد وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
شیر افضل مروت نے پہلے بھی الزام لگایا تھا کہ آر ڈی اے نے ان کا گھر مسمار کردیا ہے، جبکہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ان الزامات کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
ڈی جی آر ڈی اے نے بتایا کہ مالکان کے جواب نہ دینے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے، جس میں مالکان کے خلاف مزید مقدمے درج کیے جانے کا امکان ہے۔