آپ صرف اللہ کو جوابدہ ہیں کسی ایجنسی کو نہیں، عمران خان کا جج سے مکالمہ
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران کہا کہ جج صاحب، آپ اللہ کو جوابدہ ہیں، آئی ایس آئی کو نہیں۔
سماعت کے آغاز پر عمران خان نے میڈیا کی غیر موجودگی پر اعتراض کیا اور کہا کہ اگر میڈیا نہیں آتا تو میں عدالت سے واک آؤٹ کر جاؤں گا۔ عدالت نے عمران خان کے اعتراض پر میڈیا نمائندوں کو جیل کے اندر آنے کی اجازت دی، جس کے بعد سماعت شروع ہوئی۔
عمران خان نے روسٹم پر جاکر جج سے مکالمہ کیا اور کہا کہ ان کی بیوی کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں انہوں نے چار مرتبہ قرآن پڑھا ہے اور اس میں ججز پر اللہ نے بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کو صرف انہیں اذیت دینے کے لیے جیل میں ڈالا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کو رات 12 بجے بتایا جاتا ہے کہ صبح نیا کیس لگے گا۔ انہوں نے نیب کے حوالے سے کہا کہ نیب والے روبوٹ ہیں جن سے جو مرضی کام کروا لیں۔ عمران خان نے کہا کہ پہلے جس ریفرنس میں انہیں سزا ہوئی، اس جیولری سیٹ کی قیمت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی، لیکن اسے سوا تین ارب روپے کا بنا دیا گیا۔
عمران خان نے اپنی بیوی کی دوبارہ گرفتاری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ جنگل کے بادشاہ نے کرایا ہے۔ عمران خان نے عمران خان نے عمران خان نے مزید کہا کہ پہلے آفتاب سلطان اور دیگر لوگوں کو مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ وہ غلط فیصلے کرانا چاہتے تھے،اور انھوں نے دوسرا کیس اس لیے بنایا کیونکہ ان کو پتا چل گیا ہے کہ پہلا سیٹ ان کے پاس ہے۔
سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی ایک ساتھ بیٹھے رہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…