کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو اس اضافے سے تین ماہ کے لیے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
باقی گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف میں 12.7 روپے کا اضافہ کر کے 34.26 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، 301 سے 400 یونٹ کے لیے 2.7 روپے کا اضافہ کر کے 39.15 روپے، اور 700 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کے لیے 12.6 روپے کا اضافہ کر کے 84.48 روپے کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں، 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 12.6 روپے اضافے کے بعد 41.36 روپے، جبکہ 501 سے 600 یونٹ کے لیے 12.6 روپے اضافے سے 78.42 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بھی 12.6 روپے کا اضافہ کر کے 43.92 روپے کر دیا گیا ہے۔
بجلی کے بلز میں مختلف ٹیکسز شامل کرنے پر فی یونٹ ٹیرف کی قیمت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ لائف لائن صارفین کے لیے ماہانہ 50 یونٹ تک فی یونٹ 95.3 روپے جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک 74.7 روپے کی قیمت برقرار رہے گی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…