ٹی ایل پی نے فیض آباد میں دھرنا دے دیا نیتن یاہو کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ
اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنان نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا ہے، جس میں فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ٹی ایل پی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا، جس کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کیا گیا۔ تحریک لبیک کے کارکنان بڑی تعداد میں فیض آباد پہنچ چکے ہیں، اور دھرنے کی قیادت امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی کر رہے ہیں۔
حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پر بیٹھے رہیں گے اور فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…