عدت کیس میں رہائی کے بعد عمران اور بشری بی بی دوبارہ گرفتار

عمران خان اور بشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرلیا۔ نیب کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی۔

لاہور کے مختلف مقدمات کے تفتیشی افسران بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پولیس کی ٹیم، ایس پی کی سربراہی میں، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے اجازت لے کر اڈیالہ جیل پہنچی۔

ذرائع کے مطابق، لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ پولیس نے قانونی ضوابط مکمل کرنے کے بعد جیل کے اندر داخل ہوکر ابتدائی طور پر تین افسران کو بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو  رہاکرنے کا حکم

دو روز قبل، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی تھی، تاہم ابھی تک ان مقدمات میں گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں بری کردیا ہے، لیکن عمران خان کی رہائی فوری طور پر ممکن نہیں ہے کیونکہ پانچ دیگر کیسز میں روبکار جاری نہیں ہوئے ہیں۔

عمران خان 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں ضمانت پر ہیں، لیکن پانچ مقدمات میں ابھی تک روبکار جاری نہیں ہوئی۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو عمران خان کے سائفر کیس میں بھی روبکار موصول نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی کے کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، لیکن انہیں گیٹ نمبر ایک پر روک دیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا گوگل کروم دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزرز میں سے…

15 گھنٹے ago

لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کو کرپشن پر سزا املاک ضبط، 20 سال قید

لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کو کرپشن پر سزا املاک ضبط، 20 سال قید سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف جاری…

20 گھنٹے ago

نیپرا نے بلیک آؤٹ کے بعد پاور پلانٹس کی ناکامی پر کارروائی کا آغاز کر دیا

نیپرا نے بلیک آؤٹ کے بعد پاور پلانٹس کی ناکامی پر کارروائی کا آغاز کر دیا نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری…

20 گھنٹے ago

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت وقت کی اہم ضرورت

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز کی تربیت وقت کی اہم ضرورت پاکستان کے معاشی اور ترقیاتی سفر میں ہمیشہ سے…

1 دن ago

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے کراچی: حضرت محمد…

1 دن ago

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

2 دن ago