فیصلہ اس شخص کی دہلیز تک پہنچایا گیا جو سائل ہی نہیں تھا، یہ ہوم ڈیلیوری تھی:خواجہ آصف
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اس شخص کی دہلیز تک پہنچایا گیا جو سائل ہی نہیں تھا، یہ ہوم ڈیلیوری تھی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرتے ہیں، لیکن آئین کی سربلندی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں پر ہمیشہ نزلہ گرتا رہا ہے اور ہم نے اسے سہا ہے۔ بہت سے لوگ انصاف کے منتظر ہیں اور بعض نے اپنی جانیں بھی قربان کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں سنی اتحاد کونسل آئی تھی، پی ٹی آئی کا تو نام و نشان بھی نہیں تھا۔ سب جانتے ہیں کہ اراکین اپنے پارٹی نشان پر الیکشن لڑتے ہیں۔ موجودہ حالات میں پنڈورا باکس کھل گیا ہے جو قومی مستقبل کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔ کل ہم کس ادارے سے کہیں گے کہ آپ نے غیر آئینی کام کیا ہے؟ الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ بھی آئینی ادارے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے اس وقت بھی 2سو 9 ممبرز ہیں
آئین کی بہت سی شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بہتر فیصلے وہ ہوتے ہیں جو عام فہم ہوں اور لب کشائی نہ کی جائے۔ عدالتی فیصلے پر آگے کیا ردعمل دینا ہے، اس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ میں یہ فیصلہ ہوگا کہ حکومت نظرثانی کی طرف جائے گی یا نہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی چل رہی ہے اور آپریشن پر پی ٹی آئی انکاری ہے۔ آئینی انارکی پھیلے گی، صورتحال گھمبیر ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ گیم چل رہا ہو اور تماشائی میدان میں گھس آئے ہوں۔ آئین اور قانون پامال ہو گا تو سب اپنی حدود پار کر جائیں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…