مسلمان بہترین اخلاق کے ساتھ اسلام کے ترجمان بنیں:ڈاکٹر طاہرالقادری
لاہور/وکٹوریہ:تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آسٹریلیا (وکٹوریا) میں الہدایہ کیمپ 2024ء کے پہلے سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان بہترین اخلاق کے ساتھ اسلام کے ترجمان بنیں۔ حضور نبی اکرم ؐ نے اخلاق اور کردار سنوارنے پر سب سے زیادہ محنت کی۔ مغرب میں مقیم نوجوان جدیدعلوم کے ساتھ اسلام کے داعی اورایک ذمہ دار شہری بنیں، امہ کے افراد کے مثالی کردار سے اسلام کا وقار بڑھے گا اور دیگر کمیونٹیز متوجہ ہونگی، اسلام محض اقوال کا نہیں اعمال کا دین ہے۔ وعظ سے زیادہ عمل متاثر کن ہوتا ہے۔ سیرت طیبہ ہم سب کے لئے رول ماڈل ہے۔
بدترین دشمنان اسلام بھی اپنی امانتیں آپؐ کے سپرد کرتے تھے اور جانی دشمنی کے باوجود ان کی زبانیں اور ان کے دل میں آپ کی صداقت و امانت کی گواہی دیتی تھیں، امہ کے بیٹے اور بیٹیاں اپنے اعمال، افعال اور اقوال میں سیرت مصطفیؐ کی جھلک پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور کا بڑا فتنہ نوجوانوں کو اللہ کے وجود سے برگشتہ کرنا اور مذہب کو غیر ضروری چیز ظاہر کرنا ہے، انسانی معاشرت کی فکری عمارت توحید باری تعالیٰ اور مذہب کی بنیادوں پر استوار ہے۔ نوجوان اس فتنے سے بچیں غیر مستند اور منتشر الخیال ابحاث میں وقت ضائع نہ کریں براہ راست قرآن و سیرت طیبہ اور رسوخ فی العلم والی شخصیات سے راہنمائی لیتے رہیں انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں نوجوانوں کی جدید دینی خطوط پر تربیت کررہی ہے۔
منہاج القرآن کے سکالرز شرق و غرب میں دین کی ترویج و اشاعت میں مصروف ہیں۔ میں ان کی توفیقات میں اضافہ کے لئے دعا گو ہوں۔ الہدایہ کیمپ 2024ء میں خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ الہدایہ تربیتی سیشن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، آسٹریلیا تنظیم کے ذمہ داران اور مختلف مکتب فکر کے سکالرز،سول سوسائٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد شریک تھے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…