عمران خان سے متعلق سب کے اندازے غلط ثابت ہوئے: فواد چودھری
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 45 دن پاکستان کی سیاست میں بہت اہم ہیں اوران دنوں میں بہت کچھ تبدیل ہو سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ثبت ہے، اب پیرپگاڑا کے بیان کا انتظار باقی ہے۔
اپوزیشن کا اتحاد کو قریب کرنے میں اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی کی کوششیں لائق تحسین ہیں، پوری قوم اس اتحاد کے سیاسی لائحہ عمل کی طرف نظریں جمائے بیٹھی ہے ۔نوازشریف کے موجودہ غلط فیصلوں نے بہت زیادہ سرپرائزڈ کیا،ہماری اتنی عمر نہیں جتنا نواز شریف کا سیاست میں تجربہ ہے۔ نوازشریف کے پاس 8فروری کو بہت اچھا موقع تھا، ان کو ڈاکے والا مینڈیٹ نہیں لینا چاہیے تھا، اب نوازشریف کی سیاست صرف مریم نواز کو وزیراعظم بنانے تک محدودہے جس کے لئے وہ مکمل طور پر اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، نواز چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ پہلے عمران خان سے نمٹ لے پھر میں اپنی سیاست شروع کروں گا۔
جو لوگ کہتے تھے عمران خان نے جیل میں مہینہ نہیں نکالنا، ان کی پارٹی ٹوٹ جائے گی8 فروری کو عوام نے ان سب کو بھرپور جواب دیا، ہم نے یہ بھی دنا ہے کہ عرب دنیا عمران خان سے بہت نفرت کرتی ہے ،عمران خان کو حکومت سے نکلالنے پر وہ ڈالروں کے ڈھیر لگا دے گی، مغرب بھی عمران خان متنفر ہے ، اب ہماری ایکسپورٹ 100بلین ڈالر کراس کر جائے گی؟۔
ہمارے پاس لیڈرشپ کا فقدان ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں اور شہبازشریف ایک ڈمی وزیراعظم ہیں۔ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور رہوں گا میں نے پاکستان تحریک انصاف نہیں چھوڑی۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…