اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی رکنیت معطل ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیونکہ وہ بانی کے ساتھ ہیں اور پارٹی رکنیت کے خاتمے سے ان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات معمول کا عمل ہیں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ امید کی کرن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کا راستہ بحال ہوتا نظر آرہا ہے۔ مروت نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی پی ٹی آئی رہنما نے ان کے خلاف سازش کی ہے تو انہیں اس کی پروا نہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق، شیر افضل مروت کے خلاف ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کر کے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرے گی ، انکوائری کمیٹی میں مصدق ملک، بریگیڈیئر ریٹائرڈ فردوس شمیم نقوی، داؤد خان کاکڑ اور رؤف حسن شامل ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…