فیصل واڈا کا دعویٰ: پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کا امکان
سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واڈا نے ایک بار پھر سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کے ٹھیک 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن جائے گا۔
فیصل واڈا نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ پی ٹی آئی کے لیے برا ثابت ہوگا اور آج سے ٹھیک 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو جائے گا
فیصل واڈا کا یہ پہلا اور کوئی نیا دعوی نہیں اس سے پہلے بھی فیصل واڈا بہت سے دعوے کر چکے ہیں جس میں چیف جسٹس فائز عیسی ذلفقار بھٹو کا کیس اوپن کر دیں گے اس کے بعد بلے کے نشان کی واپسی کا بھی وہ دعوی کر چکے تھے اب اس کیس پہ بھی انہوں نے دعوی کیا تھا کہ پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی فیصلہ الیکشن کمیشن کے حق میں ہوگا یہ دعوی تو فیصل واڈا کا پورا نہ ہو سکا اب دیکھتے ہیں کہ فیصل واڈا کی نئی کی گئی پیش گوئی کب پوری ہوتی ہے
دوسری جانب سپریم کورٹ میں دیے گئے آج کے فیصلے
میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کے لیے اپنی فہرست جمع کرائے، اسی میں سے 39 ایم این ایز پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کر چکے ہیں، باقی اکتالیس ارکان پندرہ دن میں پارٹی وابستگی کا حلف نامہ جمع کروا دیں۔
آج کے فیصلے کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نہ صرف پی ٹی آئی کے ٹوٹنے کی بات کی بلکہ بانی پی ٹی آئی کے بارے بھی اپنا دعویٰ دہرایا 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا۔ انہوں پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی، فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھیں گی اور عمران خان بڑے عرصے تک جیل میں رہے گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…