صنم جاوید کو فوری رہا کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے میں فوری جیل سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ تفتیشی افسران کا درخواست گزار کو بار بار ایک ہی نوعیت کے مقدمے میں نامزد کرنا بدنیتی ہے ، رہائی کے باوجود درخواست گزار کوبار بار گرفتار کرنے کا مقصد صرف عدالتی نظام کو شکست دینا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور گوجرانوالہ نے درخواست گزار کے جیل میں ہونے کے باوجود نظر بندی کے احکامات جاری کئے۔عدالت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔عدالت پر امید ہے آئندہ ڈپٹی کمشنرز مایوس نہیں کرینگے، عدالتوں کو جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئین پاکستان میں دئیے گئے بنیادی حقوق کو ضرور سامنے رکھنا چاہیے۔
تفتیشی افسر کے پاس درخواست گزار کو مقدمے میں نامزد کرنے کا کسی قسم کا شواہد موجود نہیں، گواجرنوالہ میں درخواست گزار کے خلاف بدنیتی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا،درخواست گزار کو فوری ڈسچارج کیا جاتا ہے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے بیان دیا کہ صنم جاوید کے خلاف کو ئی مزید مقدمہ درج نہیں ہے، انہیں فوری جیل سے رہا کیا جائے۔

فیصلے کی کاپی جوڈیشل افسران ،آئی جی پنجاب اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھیجنے کی ہدایت۔

web

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ ،ورکرز مینار پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر

پی ٹی آئی جلسہ ،ورکرز مینار پاکستان کیسے پہنچیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر پشاور: لاہور میں ہونے والے جلسے…

20 منٹ ago

افغانستان سے مذاکرات، علی امین گنڈاپور کی امیدوں پر پانی پھر گیا

افغانستان سے مذاکرات، علی امین گنڈاپور کی امیدوں پر پانی پھر گیا پشاور : خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور…

32 منٹ ago

امتیابھ نے غلط تلفظ کی ادائیگی پر مداحوں سے معافی مانگ لی

امتیابھ نے غلط تلفظ کی ادائیگی پر مداحوں سے معافی مانگ لی ممبئی :بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن…

47 منٹ ago

بے اولاد خواتین کو معاشرہ کیسے دیکھتا ہے؟

بے اولاد خواتین کو معاشرہ کیسے دیکھتا ہے؟ ممبئی :ـمعروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ اور ممتاز اداکارہ…

56 منٹ ago

دفتری کام کا دباؤکم کرنے کے لئے بہترین طریقے

دفتری کام کا دباؤکم کرنے کے لئے بہترین طریقے دفتر کی روزمرہ زندگی میں مسلسل 8 سے 10 گھنٹے کام…

1 گھنٹہ ago

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

12 گھنٹے ago