سپریم کورٹ کی جمعہ کو بڑے فیصلے سنانے کی روایت برقرار
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج جمعہ کے روز بڑے فیصلے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا۔
جمعہ کے دن سپریم کورٹ نے جو بڑے بڑے فیصلے دئیے ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
12 جولائی 2024ء بروز جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو دینے کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے 9 سماعتوں کے بعد سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج (12 جولائی 2024ء) کو 5-8 کے تناسب سے سنایا گیا۔
(1) 31 جولائی 2009 جمعہ کے دن سپریم کورٹ نے مشرف کے مارشل لاء کو غیر آئینی قرار دیا تھا
(2) 28 جولائی 2017ء بروز جمعہ کو پاناما کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔
(3) 15 دسمبر 2017ء کو جمعہ کے دن جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا تھا
(4) 6 جولائی 2018ء کو نواز شریف اور مریم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا سنائی گئی تئی
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…