فضل الرحمان کا بیان: مسلح افراد کی واپسی پر سوالات
ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار آپریشن کے لیے لوگ اپنے گھر چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اتنے آپریشنز کے بعد مسلح افراد پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ کیسے واپس آگئے؟
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان کی سرحدوں کا چوکیدار کون ہے؟ اگر آپ چوکیدار نہیں ہے تو پھر آپ اگر صرف سیاست یا الیکشن تک ہی محدود رہے گے تو پھر آپ اپنے دیے گئے حلف سے انحراف کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا کام الیکشن کروانا یا کسی کو جتوانا یا ہروانا نہیں ہے۔ میں نے یہ اسی لیے کہا تھا کہ میں فوجی کا احترام کرتا ہوں کیونکہ یہ میرے ملک کی سب سے بڑی دفاعی طاقت ہے لیکن اگر یہ دفاعی طاقت جس وقت سیاست کرے گی پھر یہ فوج ہی نہیں رہے گا اور پھر میں اس پر تنقید کرو گا اور کوئی مجھے اس سے روک نہیں سکتا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ میری تنقید بلاوجہ نہیں ہے کیونکہ تم نہ تو فرشتے ہو اور نہ ہی معصوم۔ پاکستان جب سے بنا ہے تب سے ہی فیصلے تم کررہے ہو اور سب ہی غلط ثابت ہوئے ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…