جماعت اسلامی نے اپنا دھرنا موخر ، نئی تاریخ کا اعلان

جماعت اسلامی نے اپنا دھرنا موخر ، نئی تاریخ کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی نے کل ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والا اپنا دھرنا مؤخر کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کی قیادت سے دھرنا موخر کرنے کی درخواست کی تھی جس کو قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے اپنا دھرنا موخر کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایام عاشورہ کے باعث دھرنے کی تاریخ بدلی ہے، اب دھرنا 26 جولائی کو ہو گا،کل 12 جولائی کو پورے ملک کے شہروں میں احتجاج ہو گااور کیمپ لگائے جائیں گے۔
جولائی 14 کو مختلف شہروں میں دھرنے دینگے اور 24 جولائی کو مختلف شہروں سے قافلے اسلام آباد کی طرف رخت سفر باندھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے نے پورے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حکومت نے کسی کو نہیں چھوڑا متوسط طبقے سمیت تاجربھی پریشان ہیں۔آنے والے دنوں میں بدترین حالات ہونے جارہے ہیں۔ کمرشل صارفین کے لئے 8 روپے فی یونٹ بجلی کے نرخ بڑھا دئیے گئے ہیں، رہائشی علاقوں کو بھی ریلیف نہیں مل رہا سمجھ نہیں آہی معاشی بہتری کیسے آئے گی؟
حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر چل رہی ہے ، ان کے کسی اعلان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، پی ڈی ایم نے ریلیف کا اعلان کیا لیکن آئی ایم ایف کے منع کرنے پر ریلیف دوبارہ واپس لے لیا گیا۔ بجٹ میں 25 فیصد انتظامی اخراجات بڑھا دئیے گئے قوم حکمرانوں سے سوال کرتی ہے کہ یہ اپنے اخراجات کو کم کیوں نہیںکرتے، روزانہ 56 ارب روپے سے زائد قرض لیا جارہا ہے، قرضوں میں جکڑی قوم کیپسٹی چارجز کے نام پر آئی پی پیز کو 42 ارب ڈالرز ادا کر چکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں ہمارے کارکن موجود ہیں، علما کرام نے ہم سے گزارش کی کہ دھرنے کا وقت تبدیل کر کے عاشورہ کے بعد رکھ لیا جائے، امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ہم نے اجلاس بلایا اور اس بات پر اتفاق رائے کیا کہ دھرنے کا وقت تبدیل کر کے عاشورہ کے بعد رکھ لیا جائے۔ ہمیں دھرنے کی تیاری کرنے کا کچھ اور وقت مل گیا ہے، اب ہم اور زیادہ تیاری اور بھرپور طریقے سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

web

Recent Posts

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ

لبنان بھر میں 500 سے زائد دھماکوں کی نئی لہر ،واکی ٹاکیز اور ریڈیو ٹارگٹ لبنان میں ایک نئی لہر…

10 گھنٹے ago

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے

جلد موبائل فون سے اپنی پسندیدہ خوشبو بھی سونگھ سکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کی خصوصیات…

13 گھنٹے ago

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند

روسی دارالحکومت پر یوکرینی ڈرونز کا بڑا حملہ، ایئرپورٹس بند یوکرین کی جانب سے روس پر اب تک کا سب…

14 گھنٹے ago

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض

امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اعتراض واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے…

14 گھنٹے ago

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان

سینیٹ مکمل نہیں، ترامیم کیسے منظور ہو سکتی ہیں؟ علی محمد خان کا سوال اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی…

15 گھنٹے ago

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد ہلاک لاہور : لاہور ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ۔کائونٹر…

17 گھنٹے ago