زرداری نے حکومت گرانے کی دھمکی دے دی
لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کااجلاس ہواجس میں آصف علی زرداری نے کہاکہ مسلم لیگ ن سے حکومت نہیں چل رہی آئی ایم ایف سے قرض لیکرعوام کوامتحان میں ڈالاجارہاہےاگرہم حکومت بناسکتے ہیں توگرابھی سکتے ہیں
اجلاس میں شرکت کرنے والے پارٹی رہنمائوں نے صدرمملکت آصف علی زرداری سے پارٹی کارکنوں کے کام نہ ہونےکی بھی شکایات کیںاورصدر مملکت سے شکوہ کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی ہیں
پارٹی رہنمائوں نے مزیدکہاکہ ہمیں ہماراپورا حق نہیں دیاجارہااس کے ساتھ ٹکٹ ہولڈرزنے بھی شکایات کے انبارلگادئیے کہ انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ہمیں بھی ووٹرزکومطمئن کرناہوتاہے اس بناپرہم ووٹرزنے ووٹ حاصل کرتے ہیں
صدرمملکت نے رہنماؤں کے مسائل سنے اورانہیںحل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ میں اب خودمیدان میں اترچکاہوںلاہورہویااسلام آباد میں سب سے کام کروائوں گااورکہاکہ کوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کرسکتی انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی میری جماعت ہے اوراس پرتنقید کومیں ثواب سمجھتاہوں۔
صدرمملکت نے پنجاب کی قیادت کومل بیٹھ کرمسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی اورکہاکہ ہم اپنی قوم کوکبھی بھی تنہانہیں چھوڑیں گے۔ابھی بہت کام کرناہے پارٹی کارکن تیارہوجائیں
اورپیپلزپارٹی کی تنظیم میں نئی نسل کوآگے لایاجائے۔آصف علی زرداری نے پارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے کہاکہ
وقت آچکاہے کہ ہم باہرنکلیں ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرینگے۔