آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت بنیادی حقوق کے خلاف ہے:حافظ نعیم

آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت بنیادی حقوق کے خلاف ہے:حافظ نعیم

لاہور :جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینا پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ انگریز کے ایجنٹوں اور جمہوریت کے جعلی دعویداروں سے ملک کو آزاد کروا کر دم لیں گے۔ انسان کی نجی زندگی میں اداروں کی مداخلت انصاف کے منافی ہے۔ آئی ایس آئی فون ٹیپ کرنے کی اجازت ملنا پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا ہو گا۔ بونیر کے عوام اور بالخصوص پورے پاکستان کے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے دھرنے میں شرکت کریں۔ اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی جماعت اسلامی ہر شعبے میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پیش نظر  فون ٹیپنگ کی حمایت کرتا ہوں۔ ابھی فون ٹیپنگ کے معاملے کے قانونی مراحل طے ہونے باقی ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ماضی کے بانی پی ٹی آئی کے فون ٹیپنگ کے حوالے سے بیانات سن لیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ میرے فون بھی ٹیپ ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں۔ اس وقت ان کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات ٹھیک چل رہے تھے۔ آج ان کے فالورز کو وہی بات نفرت انگیز کیوں لگ رہی ہے جس کی حمایت بانی پی ٹی آئی نے کی تھی۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago