ایس آئی ایف سی کے انقلابی اقدامات، زرعی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایس آئی ایف سی کے انقلابی اقدامات، زرعی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت مالی سال 2023-2024 کے دوران زرعی اور غذائی مصنوعات کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایگرو ایکسپورٹ 5.8 ارب ڈالر سے بڑھ کر 37 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جب کہ 2022-2023 کے مقابلے میں اس شعبے کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

یہ اضافہ عالمی منڈی میں پاکستان کے زرعی شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور ایس آئی ایف سی کے انقلابی اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔ برآمدی اشیا میں چاول کی برآمدات 3.8 ارب ڈالر، تل کے بیج 410 ملین ڈالر، مکئی 421 ملین ڈالر، گوشت 507 ملین ڈالر، اور پیاز کی برآمدات 224 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ پھلوں اور مسالوں کی برآمدات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس میں آم کی برآمد میں 12.74 فیصد اور مسالوں کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔

چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) زبیر موتی والا کے مطابق چینی مارکیٹ کے پاکستانی گوشت کے لیے کھلنے سے برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی اور وزارت تجارت کی محنت کی بدولت اُردن، ازبکستان، لبنان، اور مصر کی نئی مارکیٹیں بھی گوشت کی برآمد کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ پاکستان نے پہلی بار چین کو چیری بھی برآمد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم برآمدات کے لیے غیر روایتی مصنوعات پر بھی یکساں توجہ دے رہے ہیں۔ نئی قانون سازی کی منظوری کے ساتھ اندرون ملک ماہی گیری (ایکوا کلچر) کی برآمد کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اس ترقی کی سطح پر پہنچ کر پاکستان کا زرعی شعبہ رواں مالی سال میں 10 ارب ڈالر کا ہدف بآسانی حاصل کر سکتا ہے۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago