200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے خصوصی پیکیج کااعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو صارف 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرے گا اُسے تین ماہ کیلئے خصوصی رعایت دیں گے۔
صارفین کو تین ماہ جولائی، اگست اور ستمبر تک کیلئے عایت دی جائے گی، کے الیکٹراک کے صارفین سمیت اڑھائی کروڑبجلی صارفین کو50ارب کی سبسڈی دینگے۔
50اب روپے کی رقم ترقیاتی بجٹ سے نکال کرعوام کوریلیف دینے پر لگائی جارہی ہے ، سیاست قربان کرکے ریاست ڈیفالٹ ہونے سے بچائی، ہمالیہ جیسے بلند چیلنجز کا اتحادیوں سے مل کرمقابلہ کرینگے۔
وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے کہا تھا 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے ان کے ہی کرپشن سکینڈل سامنے آ گئے، سیاست چمکانے کے لئے بڑے بڑے بول بولے گئے۔ گندم اور چینی کی درآمد اور برآمد میں جیبیں وزنی کی گئیں۔لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا راگ الاپنے والوں نے 190 ملین پاؤنڈ پر ہاتھ پھیرے ۔
عدم اعتماد سے بچنے کیلئے تیل کی قیمت کم کرکے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا حالانکہ اس دوران دنیا میں تیل کی قیمت بڑھ رہی تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں 28 ہزار ٹیوب ویل کنکشنز بجلی پر چلتے تھے مگر بل نہیں دیا جاتا تھا جس سے پاکستان کی معیشت کو 10 سال میں 50 ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ان 28 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرینگے جس پر تقریباً55 ارب کی لاگت آئے گی لیکن اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اس سے سالانہ 70 سے 80 ارب کی بچت ہوگی اور کسانوں کو اس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔
ہم پر تنقید کی گئی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنایا گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا3 سالہ پروگرام طے ہوا ہے اس میں راز کی کوئی بات نہیں ہے، بجٹ پر ہم نے عوام سے کسی قسم کی کوئی غلط بیانی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اور بار رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگنے سے 100 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔ اشرافیہ اور رئیل سٹیٹ پر مزید ٹیکس لگنا چاہیے اگلے سال اس کی پوری تیاری کریں گے۔
وزیر اعظم شہبا ز شریف نے انکشاف کیا کہ کراچی بندرگاہ پر سالانہ 12 سو ارب روپے امپورٹ ٹیکس کی چوری ہوتی ہے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago