پاکستان فلور ملز کا حکومت کو آخری الٹی میٹم

پاکستان فلور ملز کا حکومت کو آخری الٹی میٹم

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بدھ 10 جولائی سے گندم کی واشنگ روکنے اور جمعرات 11 جولائی سے غیر معینہ مدت کے لیے فلور ملیں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عامر عبداللہ نے منگل کو کراچی میں چوہدری محمد یوسف اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ آخری الٹی میٹم ہےاگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو کراچی سمیت پورے ملک کی ملیں جمعرات (11 جولائی )سے بند کر دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار روٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ حکومت کو فوری ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرنا چاہیے۔ ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے سے فی کلوگرام آٹے کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہو گا۔
فلور ملوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں ناکامی کے بعد ایف بی آر فلور ملوں کو ریونیو وصولیوں کی ذمہ داری دے رہی ہے۔ فیصلے پر نظرثانی نہ ہونے کی صورت میں بدھ 10 جولائی سے کراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملیں گندم کی واشنگ اور پسائی بند کر دیں گی۔ بھینس کالونیوں اور مویشیوں کو چوکر کی سپلائی بھی بند کر دی جائے گی اور جمعرات11 جولائی سے ملک بھر کی فلور ملیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی جائیں گی۔
عامر عبداللہ نے کہا کہ ملوں میں پسائی اس وقت تک بند رکھی جائے گی جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کر دئیے جاتے۔ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے ایف بی آر میں رشوت ستانی کا بازار گرم ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلور ملوں کو پابند رکھنے کے بجائے انہیں آزاد رکھا جائے تاکہ گندم کی مصنوعات کی برآمدات کرکے ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ کماسکیں۔

web

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago