کراچی:شہری ایک ماہ میں 3 ہزار 356 موٹر سائیکلوں سے محروم
کراچی: شہر قائد کراچی کے مختلف سے صرف ایک مہینے کے دوران (جون)مختلف وارداتوں میں356،3موٹر سائیکلیں چوری یا اسلحہ کے زور پر چھین لی گئیں۔ کچھ واقعات میں مزاحمت کرنے پر شہری زخمی بھی ہوئے۔
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (CPLC) نے کراچی میں جون کے مہینے میں رپورٹ ہونے والے مختلف جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون کے 30 دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو اسلحہ کے زور پر 24 گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ 135 گاڑیاں چوری کی گئیں۔
ماہ جون میں چھینی یا چوری ہونے والی گاڑیوں میں سے صرف 80 گاڑیاں برآمد کی جا سکیں۔
سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر شہریوں سے 564 موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ موٹر سائیکل چوری کی 2,792 ہوئیںاور صرف 196 موٹر سائیکلیں برآمد کی جا سکیں۔
رپورٹ کے مطابق جون میں شہر کے مختلف علاقوں سے 1,433 شہریوں کے موبائل فون اسلحہ کے زور پر چھینے گئے۔ پولیس نے چھینے گئے صرف 18 موبائل فون برآمد کیے۔ سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق، جون میں شہر میں بھتہ خوری کے 6 کیسز درج ہوئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قتل و غارت کے واقعات میں 40 افراد کو قتل کیا گیا۔
یہ اعداد و شمار شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کی زندگی اور املاک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…